FIKRism

Sunday, May 23, 2010

iNQILAB-E-iRAN - Ch.2-3

iNQILAB-e-iRAN
Sibte-e-Hassan

Chapters: 2-3

Excerpts:


باب: ۲: بیداری کی لہر

خوش قسمتی سے ۔۔۔
۔۔ خوش قسمتی سے عوامی ادب و فن کی روایت ایران میں بہت پرانی ہے۔ جنوبی ایشیا کی مانند وہاں بھی فقیر درویش، مراثی مسخرے، بھانڈ نقال موجود تھے جو گاوں گاوں پھرتے۔ اپنے تمسخرآمیز لطیفوں اور گیتوں گانوں میں بادشاہوں، امیروں، حاکموں اور ملاوں پر پھبتیاں کستے اور سننے والوں کو خوش کرتے۔ بعض اوقات کوئی دل جلا فقیر غمِ زمانہ کا مرثیہ دکھی لہجے میں گا کر سناتا تو مجمع بے تاب ہوجاتا۔ خوشی اور غم کے یہ گیت دراصل عوام کے اپنے دل کی آوازاں تھیں۔ اس لیے یہ گیت فوراً لوگوں کی زبانوں پر چڑھ جاتے اور پھر ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل ہوتے رہتے تھے۔ 73


باب: ۳ : مشروطہ کی تحریک

ایران کا بٹوارہ:
۔۔ بالا بالا ۳۱ / اگست ۱۹۰۷ء کو ایک خفیہ معاہدہ ایران کے بٹوارے کے بارے میں کیا۔ اس معاہدے کی رُو سے ایران کو حلقہ اثر کے اعتبار سے تین ٹکڑوں میں بانٹ دیا گیا۔ شمال مغربیاور شمال مشرقی علاقے روس کے حصے میں آئے، جنوب مغربی اور جنوبی مسرقی علاقے برطانیہ کو ملے اور وسطی علاقے کو شاہ کے لیے چھوڑ دیا گیا۔ 81

۔۔ حکومت کی بے بسی کا اس سے بڑھ کر اور ثبوت کیا ہوسکتا ہے کہ برطانیہ اور روس کے جس خفیہ معاہدے کو مجلس نے ۱۹۰۷ میں مسترد کردیا تھا اور جس کے خلاف پورے ملک میں احتجاج ہوا تھا، مجلس نے ۱۹۱۲ء میں اسی معاہدے کی توثیق کردی۔ گویا ایران نے ملک کی تقسیم کو تسلیم کرکے اپنے گلے پر خود چھری پھیرلی۔

۔۔ اگست ۱۹۱۴ء میں پہلی جنگ عظیم چھڑی تو ایران نے دو ماہ کے اندر اپنی غیر جانبداری کا اعلان کار دیا لیکن جنگ کے بعد فریقین نے ایران کی غیرجانبداری کا بالکل احترام نہیں کیا۔ پہلے جرمنی اور ترکی کی فوجیں مغربی سمت سے ایران میں داخل ہوئیں، پھر روس اور برطانیہ کی یلغار شروع ہوئی اور ایران کی سرزمین دیکھتے ہی دیکھتے لڑائی کا میدان بن گئی۔ شمالی علاقوں پر روسی فوجوں نے قبضہ کرلیا۔ مغربی علاقے ترکوں اور جرمنوں کے تصرف میں آئے اور عراق کی سرحد سے بلوچستان تک کے تمام علاقوں پر انگریزی فوجوں کا تسلط ہوگیا۔ یوں معلوم ہوتا تھا گویا ایران ایک لاش ہے جس کو گدھ نوچ نوچ کر کھانے پر تلے ہوئے ہیں۔ غیر ملکی فوجوں کو لوٹ مار سے شہر بارباد اور آبادیاں ویران ہوگئیں اور ہر طرف طوائف الملوکی پھیل گئی۔ 90
_______________

No comments:

Post a Comment

Related Posts Plugin for WordPress, Blogger...